اصل مقابلہ حکمراں ٹی آر ایس کے سائیدا ریڈی اور کانگریس کی امیدوار و تلنگانہ کانگریس کے صدر اُتم کمار ریڈی کی اہلیہ پدماوتی ریڈی کے درمیان ہے۔
اس حلقہ کے 302 پولینگ مراکز پر بغیر کسی رکاوٹ کے رائے دہی کا آغاز ہوا اور شام میں رائے دہی اختتام کو پہنچا۔
تلنگانہ: حضور نگر اسمبلی حلقہ میں 80 فیصد رائے دہی تقریباً 2 ہزار پولیس اہلکار کو رائے دہی کے آسان انعقاد کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔
حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ سے انتخاب کے بعد اُتم کمار ریڈی نے حضورنگر کی اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا تھا۔
اس ماہ کی 24 تاریخ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی، آخری اطلاعات ملنے تک رائے دہی کا فیصد 80 رہا۔