ملک بھر میں آج 72 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جا رہا ہے۔ راج پتھ پر پوری دنیا کے سامنے بھارت نے اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور یہاں کی تہذیب و تمدن کی عکاسی جھانکیوں کے ذریعہ کرائی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
وہیں حیدرآباد میں صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر حیدر آباد کے پرانا شہر کے مدرسہ جامعۃ المومنات مغل پورہ میں قومی پرچم لہرایا۔