اردو

urdu

ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی الیکشن کے نتائج پر اسدالدین اویسی کا ردعمل

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے بلدیہ کے نتائج کے بعد کہا کہ بی جے پی کی کامیابی ایک وقتی کامیابی ہے۔

MIM chief Asaduddin Owaisi
ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی

By

Published : Dec 5, 2020, 6:49 PM IST

ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر فیصلہ کارپوریٹرز سے بات چیت کے بعد لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بی جے پی کو مزید بڑھنے سے روکنا ہوگا۔

ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی نے اس بار کئی ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور آنے والے دنوں میں پارٹی کو مزید بڑھنے سے روکیں گی۔

ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے اعلان کے پابند ہیں کہ وہ کیرالہ اور آسام میں مقابلہ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ میں بی جے پی کا عروج، ریاست کی سیاست میں بھونچال

انہوں نے بلدیہ انتخابات کے نتائج کے بعد اپنی رہائش گاہ پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں 86 فیصد کے قریب ووٹ دیے ہیں۔

اسدالدین اویسی نے پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے اپنی سابقہ پکڑ کو برقرار رکھا ہے۔

خیال رہے کہ ایم آئی ایم کو بلدیہ انتخابات میں 44 نششتوں پر کامیابی حاصل کی ہے، گذشتہ پانچ برسوں میں ان کی کامیابی اس بار بھی پہلے کی طرح رہی ہے۔

انتخابی مہم میں امت شاہ نے گھانسی بازار میں مہم چلائی تھی لیکن بی جے پی کو شکست ہوئی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ نت نے حیدرآباد میں انتخابی مہم چلائی تھی لیکن یہاں بھی بی جے پی کو نا کامیابی ملی-

ABOUT THE AUTHOR

...view details