اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے جمعرات کی رات تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
جی ایچ ایم سی انتخابات اور ریاستی کابینہ کے انعقاد سے قبل اسد اویسی اور کے سی آر کی ملاقات اہم مانی جارہی ہے۔اور جی ایچ ایم سی انتخابات سے قبل ایک سیاسی ہلچل شروع ہوگئی ہے۔ جمعرات کی رات اسدالدین اویسی اپنی رینج روور کار میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پہنچے۔
ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع نے یہ بتایا کہ وزیر اعلی کی جانب سے ڈسمبر میں جی ایچ ایم سی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں باضابطہ طور پر فیصلہ کرنے کے ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کے فیصلے کے بعد، ایم آئی ایم صدر نے وزیراعلی کے سی آر سے جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلے میں سیٹ شیئرنگ کے سلسلے میں ملاقات کی ہے۔