اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی نے مکہ مسجد کی تزئین کاری کا جائزہ لیا - مکہ مسجد کی تزئین

ای ٹی وی بھارت نے دو دن قبل مکہ مسجد کی ایک خبر شائع کی تھی جس میں وضو خانہ کی مرمت و تزئین کاری پر رپورٹ کی گئی تھی۔ خبر شائع ہونے کے بعد رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے مسجد کی مرمت کے کام کا از خود جائزہ لیا۔

Asaduddin Owaisi inspected the decoration of the Mecca Mosque
اسدالدین اویسی نے مکہ مسجد کی تزئین کاری کا جائزہ لیا

By

Published : Aug 10, 2020, 8:28 PM IST

حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں ان دنوں وضو خانہ کی تزئین کاری کا کام چل رہا ہے۔ لیکن وضو خانہ کو چھوٹا کیا جارہا تھا اور اس میں اینٹ کا استعمال کیا جا رہا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی ممتاز احمد خان نے اس کام کو فوری طور پر رکوا دیا تھا۔

اسدالدین اویسی نے مکہ مسجد کی تزئین کاری کا جائزہ لیا

ای ٹی وی بھارت کی خبر شائع ہونے کے بعد آج صدر مجلس و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کے ہمراہ اقلیتی بہبود کے مشیر عبدالقیوم خان نے دورہ کیا۔

اس موقع پر عبدالقیوم خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وضو خانے کا جو کام کیا جارہا ہے وہ درست نہیں ہے، اس کے اندر اینٹوں کا استعمال کیا جارہا ہے جس کو اب روک دیا گیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے مکہ مسجد کی تزئین کاری کا جائزہ لیا

انہوں نے کہا کہ تاریخی وضو خانہ کو گچی اور پتھر کا استعمال کر بنایا جائے۔ مکہ مسجد کی تزئین وآرائش کے لیے 9 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details