حیدرآباد کے پرانے شہر میں ریپیڈ اینٹیجن ٹسٹنگ سنٹر کا آغاز کرنے کے بعد صدر مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام کو کورونا ٹسٹ کروانے کا مشورہ دیا
انھوں نے کہاکہ مرکزی یا ریاستی حکومتوں کی جانب سے قائم کردہ ٹسٹنگ سنٹرس پر مفت میں ٹسٹ کئے جارہے ہیں اور اس وبا سے ڈرنے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ٹسٹنگ کے ذریعہ ہی ہم کورونا وائرس پر قابو پاسکتے ہیں اور ہم اپنے خاندان کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
حیدرآباد کے رکن پارلیمان نے عوام کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں ماسک کا استعمال کرنے کی صلاح دی۔ اس دوران انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 15 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور تلنگانہ میں اس وبا سے 300 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔