اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی نے مکہ مسجد کے حوض کا افتتاح کیا

تلنگانہ کے حیدرآباد میں صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج حلقہ چارمینار میں متعدد ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

By

Published : Jun 25, 2021, 6:00 PM IST

Updated : Jun 25, 2021, 6:28 PM IST

اسدالدین اویسی نے مکہ مسجد کے حوض کا افتتاح انجام دیا
اسدالدین اویسی نے مکہ مسجد کے حوض کا افتتاح انجام دیا

حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے آج حلقہ چارمینار کے بلدی ڈیویژن گھانسی بازار میں ایک کروڑ 89 لاکھ 91 ہزار روپے کی لاگت کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

اسدالدین اویسی نے مکہ مسجد کے حوض کا افتتاح انجام دیا

افتتاحی تقریب میں مقامی رکن اسمبلی ممتاز احمد خان، مقامی نمائندہ کارپوریٹر محمد غوث کے علاوہ دیگر کارپوریٹر اور مجلسی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر مجلس نے مکہ مسجد کے اصل اور بڑے حوض کا افتتاح کیا جسے 22.36 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد الدین اویسی نے عثمانیہ دواخانہ کا دورہ کیا

مکہ مسجد میں نئے جدید طرز پر ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے بیت الخلا اور باتھ روم کی تعمیر عمل میں لائی گئی جس کا اسدالدین اویسی نے افتتاح انجام دیا۔ اس کے علاوہ مہاجرین کیمپ و دیگر علاقوں میں تعمیر کئے گئے دیگر ترقیاتی کاموں کا بھی رکن پارلیمنٹ نے افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 3 سالوں سے تاریخی مکہ مسجد میں تزئین و آرائش کے علاوہ تعمیری کام انجام دیئے جارہے ہیں۔

Last Updated : Jun 25, 2021, 6:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details