حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے ہفتے کے روز اپنا کورونا اور اینٹی جین ٹیسٹ کروایا۔
مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے عوام میں کورونا ٹیسٹ کرانے کی شعور بیداری کے طور پر آج صبح اپنے ٹیسٹ کروائے۔
پرانے شہر حیدرآباد چارمینار کے دامن میں واقع نظامیہ طبی ہسپتال کے ہیلتھ سنٹر سے رجوع ہوتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کورونا ٹسیٹ کروایا، اس کے بعد انھوں نے تالاب کٹہ اربن ہیلتھ سینٹر میں اینٹی جین ٹیسٹ کروایا۔جس میں ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ آر ٹی پی سی آر طریقہ سے بھی ٹیسٹ کروایا۔
سمجھا جاتا ہے کہ اس کی رپورٹ کل (اتوار) کو آئے گی ۔کیونکہ اس طریقہ کار کے ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے 24 تا 36 گھنٹے کا وقت لگتا ہے،جبکہ ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ رپورٹ کا 20 تا 30 منٹ کے اندر نتیجہ آتا ہے۔