حیدرآباد پولیس نے جمعہ کے روز پرانے شہر حیدرآباد میں وسیع تر بندوبست Heavy Bandobast at Old City of Hyderabad کیا۔ اترپردیش میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور ایم پی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کے تناظر میں حیدرآباد پولیس چوکس ہوگئی۔ ریپڈ ایکشن فورس اور مقامی پولیس کو چارمینار اور حیدرآباد کے پرانے شہر کے اطراف میں تعینات کیا گیا تھا۔ سٹی پولیس نے آنسو گیس کا بھی بندوبست City Police also Arranged Tear Gas کیا۔
اسدالدین اویسی کی گاڑی پر حملے کے تناظر میں حیدرآباد میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس نے چارمینار اور اطراف کے علاقوں میں گشت بڑھا دی ہے۔ حیدرآباد کے چارمینار اور لاڈ بازار علاقے میں دکانات کو بند رکھا گیا ہے۔