اردو

urdu

ETV Bharat / state

آرٹیسٹ نے بنائی راموجی راؤ کی تصویر - ملک بھر میں لاک ڈاؤن

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے آر ٹیسٹ کو ایک تصویر دکھائی اور اسکیچ بنانے کی درخواست کی۔ بھٹاچاریہ نے ہو بہو ان کی تصویر بنا دی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ جانتے ہیں، آپ نے کس کی تصویر بنائی ہے؟ بھٹاچاریہ نے کہا کہ' ہاں، یہ راموجی سر ہیں۔ ان کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔'

آرٹیسٹ نے بنائی راموجی راؤ کی تصویر
آرٹیسٹ نے بنائی راموجی راؤ کی تصویر

By

Published : May 2, 2020, 3:40 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں جا پا رہے ہیں۔ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایسے ہی ایک شخص سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک فنکار ہے۔ وہ ایک آرٹ نمائش میں حصہ لینے جارہے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے اپنا نام سوجت بھٹاچاریہ بتایا۔

آرٹیسٹ نے بنائی راموجی راؤ کی تصویر

دراصل وہ دہلی سے شملہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے چنڈی گڑھ میں پھنس گئے۔ اب وہ فٹ پاتھ پر سوتے ہیں۔ کھانے کے لئے کسی تنظیم کا انتظار کرتے ہیں۔

بھٹاچاریہ نے بتایا کہ 'وہ لوگوں کے اسکیچ بنا کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔'

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے انہیں ایک تصویر دکھائی اور اسکیچ بنانے کی درخواست کی۔ بھٹاچاریہ نے ہو بہو ان کی تصویر بنا دی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ جانتے ہیں، آپ نے کس کی تصویر بنائی ہے؟

بھٹاچاریہ نے کہا کہ' ہاں، یہ راموجی سر ہیں۔ وہ حیدرآباد سے ہیں۔'

صرف 20 منٹ میں بھٹاچاریہ نے راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ کی تصویر کاغذ پر اتار دیا۔

بھٹاچاریہ نے بتایا کہ 'وہ پہلے کسی آئی ٹی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے لیکن انہیں آرٹسٹ بننے میں دلچسپی تھی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details