ریاست تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے وقف اراضی کے تحفظ کے لیے ایک ٹیم تیار کی گئی ہے۔ تلنگانہ وقف بورڈ کے صدرنشین محمد سلیم نے وقف بورڈ میں تین گاڑیوں کا آغاز کیا ہے۔
صدرنشین محمد سلیم نے کہا کہ وقف املاک کے تحفظ کے لیے وقف بورڈ ہمیشہ کوشش کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کے اسٹاف کی سہولت کے لیے 7 گاڑیوں کے انتظام کیا گیا ہے اور اسپیشل ٹاسک فورس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیم ان گاڑیوں کے استعمال کرے گی۔
تلنگانہ وقف بورڈ کے صدرنشین محمد سلیم نے وقف بورڈ میں تین گاڑیوں کا آغاز کیا مزید پڑھیں:
صدر نشیں بورڈ محمد سلیم نے کہا کہ وقف املاک جو نقصان پہنچا رہے ہیں اور جو ناجائز قبضہ کیے جارہے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کر رہا ہے۔