تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے دہلی کی جہانگیرپوری میں ہنومان جینتی جلوس کے دوران تشددکے سلسلہ میں وی ایچ پی کے کارکنوں کے خلاف پولیس کارروائی پر دہلی پولیس کے خلاف لڑائی لڑنے سے متعلق وی ایچ پی کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ 'Are these guys above law', KTR asks Amit Shah
یہ بھی پڑھیں:
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں وزیر داخلہ امیت شاہ کوکئے گئے ٹویٹ میں پوچھا ”آیا یہ افراد ملک کے قانون اور تعزیرات ہند کی دفعات سے بالاتر ہیں“؟ انہوں نے مسٹرشاہ سے دریافت کیا کہ کیا وہ دہلی پولیس کے خلاف اس طرح کی بکواس اشتعال انگیزی کو برداشت کریں گے جو راست طورپر ان (امیت شاہ) کو رپورٹ کرتی ہے۔ تارک راما راو نے اس خصوص میں ایک سرکردہ انگریزی روزنامہ کے ٹویٹ کو بھی شئیر کیا۔
یو این آئی