حیدرآباد شہر میں ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے ارباز نامی سات سالہ بچے کو اپنا ہاتھ کھودیناپڑا۔ یاد رہے کہ ارباز کے گھر کے باہر سے ہائی ٹینشن تار گزرتی ہے۔
بجلی محکمہ سے ناراض ارباز کے والدین کا کہنا ہیں کہ 'گزشتہ برس پتنگوں کے موسم میں اس تار پر پتنگ آکر گری تھی، ارباز اپنی پتنگ اتارنے کے لیے تار کے پاس گیا، جہاں اسےکرنٹ لگ گیا، جب ارباز کو ہوش آیا تو وہ اپنا ہاتھ کھو چکا تھا'۔