تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کے نام کا اعلان وزارت تعلیم کی جانب سے کردیا گیا ہے۔
جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں فارسی کے پروفیسر سید عین الحسن کو وزارت تعلیم نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ وزارت نے گزشتہ روز (22 جولائی) کو ایک لیٹر کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔