سپریم کورٹ کالجیم نے دو تیلگو ریاستوں کے لئے دو نئے چیف جسٹس کا اعلان کردیا ہے۔ جسٹس ہیما کوہلی تلنگانہ ہائیکورٹ کی چیف جسٹس ہوں گی۔جسٹس ہیما کوہلی نے دہلی یونیورسٹی لاء فیکلٹی کیمپس لا سنٹر سے گریجویشن کیا۔ ہیما کوہلی اس وقت دہلی ہائی کورٹ میں سینئر جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ سکم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اروپ کمار گوسوامی کو آندھراپردیش ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔
تلنگانہ ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان کا اتراکھنڈ ہائیکورٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ اِس سلسلہ میں صدرجمہوریہ کی جانب سے اندرون دو یوم اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔