سراج العلم اکیڈیمی کے صدر نے عوام سے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے پولنگ پرسنٹیج میں اضافہ کرنے کی خواہش کی۔ مولانا محمد نعیم الدین حسامی عادل نے کہا کہ رائے دہی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے سیکولرزم کو مزید مستحکم اور تقویت دی جاسکتی ہے۔
حق رائے دہی سے بھرپور استفادہ کرنے کی اپیل - سراج العلم اکیڈیمی
صدر سراج العلم اکیڈیمی مولانا محمد نعیم الدین حسامی عادل نے عوام الناس سے حق رائے دہی کا استعمال کرکے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
حق رائے دہی سے بھرپور استفادہ کرنے کی اپیل
انہوں نے عوام سے مزید کہا کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کی اہمیت کو پہچانے اور اسکی افادیت کو سمجھیں۔ ووٹ دینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اس کا استعمال کریں۔
مولانا محمد نعیم الدین حسامی عادل نے جی ایچ ایم سی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے تمام رائے دہندوں سے اپنے پسندیدہ امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔