تلگودیشم پارٹی کے سابق وزیر اچن نائیڈو کی ای ایس آئی گھپلے میں گرفتاری کے ایک دن بعد اے پی کی اننت پور پولیس نے سابق وزیر و تاڑی پتری کے رکن اسمبلی و تلگودیشم کے سینئر لیڈر جے سی پربھاکر ریڈی اور ان کے فرزند اشمت ریڈی کو گرفتار کیا ہے۔
ان دونوں باپ بیٹوں پر فرضی دستاویزات کے ذریعہ بی ایس۔تھری گاڑیوں کو بی ایس۔فور کے نام پر فروخت کرنے کے الزامات تھے اور انہیں حیدرآباد کے بنجاراہلز علاقہ میں واقع ان کی قیامگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس پربھاکر ریڈی اور ان کے فرزند کو گرفتار کرنے کے بعد مزید کارروائی کے لئے ان کو اننت پور لے آئی ہے۔