اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: آئندہ تعلیمی سال سے سی بی ایس ای نظام نافذ کرنے کا فیصلہ - وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی

آندھرا پردیش حکومت نے تعلیمی سال 2021-22 سے ریاست کے تمام اسکولز میں پہلی تا ساتویں جماعت کے لیے سی بی ایس ای نظام کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

AP govt to implement CBSE system for classes 1 to 7 in its schools from 2021-22
آندھراپردیش: آئندہ تعلیمی سال سے سی بی ایس ای نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

By

Published : Feb 25, 2021, 5:09 PM IST

آندھرا پردیش حکومت نے آئندہ تعلیمی سال سے ریاست میں سی بی ایس ای نظام کو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تعلیمی سال 2021۔22 سے پہلی تا ساتویں جماعت کے لیے سی بی ایس ای نظام نافذ کیا جائے گا اور ہر سال اس میں ایک جماعت کا اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سال 2024 تک ریاست کے تمام اسکولوں میں اول تا دہم جماعت تک سی بی ایس ای نصاب کو نافذ کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں جگن موہن حکومت نے آندھرا پردیش کے تمام سرکاری اسکولوں کو انگریزی میڈیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ عدالت نے ریاستی حکومت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔

وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کے تازہ فیصلہ کو گذشتہ اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے جس میں انہوں نے تمام سرکاری اسکولوں کو انگریزی میڈیم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سی بی ایس ای کے تحت تلگو کو صرف ایک مضمون کے طور پر پڑھایا جاتا ہے جبکہ تمام نصاب ہندی یا انگریزی میڈیم میں ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سی بی ایس ای نظام متعارف کروانا ’صرف ایک تجویز‘ ہے، لہذا اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان میں واضح طور پر کہا گیا کہ ’ریاست میں تعلیمی سال 2021-22 سے سی بی ایس ای نظام کو نافذ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details