اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلی جگن نے کرکٹ کھیلی

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے کڑپہ میں وائی ایس راجا ریڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلی۔ انھوں نے وائی ایس راجاریڈی اے سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلی جگن نے کرکٹ کھیلی
وزیراعلی جگن نے کرکٹ کھیلی

By

Published : Jul 9, 2021, 10:28 PM IST

آندھراپردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے کڑپہ میں کرکٹ کھیل کر مداحوں کا دل بہلایا۔

آندھراپردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی، جو ہمیشہ حکومت کی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں، نے ضلع کڑپہ کے دورے کے دوران تھوڑی دیر کے لئے کرکٹ کھیلی۔ جگن نے بیٹنگ کی اور شائقین کا دل بہلایا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ ٹی ڈی پی صدر کے عہدے سے ایل رمنا مستعفی

جگن نے اس موقع پر کہا کہ کسی اچھے گیند باز سے گیند کروائیں پھر جگن نے دو گیندوں پر کرکٹنگ شاٹز لگائے۔

وزیراعلیٰ جگن نے کڑپہ وائی ایس راجاریڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلی۔ انھوں نے وائی ایس راجاریڈی اے سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد بیٹنگ کی۔ بعد ازیں جگن نے گیند پر دستخط کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details