اردو

urdu

سی اے اے مخالف احتجاج: حیدرآباد میں شاہین باغ جیسا منظر

By

Published : Jan 11, 2020, 12:46 PM IST

شہریت (ترمیمی) 2019 قانون کے خلاف مہدی پٹنم چوراہے پر خواتین کی کثیر تعداد نے رات دیر گئے تک احتجاج کیا۔

سی سے سے مخالف احتجاج: حیدرآباد میں شاہین باغ جیسا منظر
anti CAA protest A scene like Shaheen Bagh in Hyderabad

شہریت (ترمیمی) 2019 قانون کی منظوری کے بعد ہی سے ملک بھر میں لگاتار احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جس کا آج تیسواں دن ہے۔

شہریت (ترمیمی) 2019 قانون کے خلاف مہدی پٹنم چوراہے پر خواتین کی کثیر تعداد

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کل رات میں حیدرآباد کے علاقہ مہدی پٹنم میں خواتین نے پرامن احتجاج کیا۔ ان کے ہاتھ میں قومی پرچم تھے۔

خواتین نے اس موقع پر نریندر مودی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

وہاں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کو مسترد کرتی ہیں۔

خواتین نے اس موقع پر نریندر مودی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں: سی اے اے کے خلاف حیدرآباد میں ترنگا ریلی‘ لاکھوں عوام کی شرکت

اس احتجاج میں خواتین جوش و جذبہ دیکھنے لائق تھا۔ خواتین نے کہا کہ وہ حکومت کے سیاہ قوانین کو مسترد کرتی ہے۔

'شہریت ترمیمی قانون کو مسترد کرتی ہیں'

انہوں نے کہا کہ اس انوکھے احتجاج کے ذریعہ وطن سے محبت اور سیاہ قوانین کے خلاف اپنا احتجاج درج کروانا چاہتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details