ریاست تلانگانہ میں سی اے اے، این آر سی و این پی آر مخالف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 4 جنوری کو 2 بجے نکلس روڈ پر ملین مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی مشتاق ملک نے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ملین مارچ کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے اور اس سلسلے میں پولیس کو نئی درخواست داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کو بھی ملیں مارچ سے متعلق داخل کردہ درخواست پر غور کرنے کی ہدایت دی۔
سی اے اے، این آر سی و این پی آر مخالف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 28 دسمبر کو ملین مارچ کا اعلان کیا تھا تاہم لمحہ آخر میں پولیس کی جانب سے مارچ کی اجازت نہ دیئے جانے پر کمیٹی نے عدلیہ سے رجوع کیا تھا جس پر آج فیصلہ دیا گیا۔