اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aarogyasri Scheme in Telangana آروگیہ شری ہولڈر کو پانچ لاکھ کے پیکج کا اعلان - package of five lakhs to Arogya Shri Holder

حکومت تلنگانہ نے آروگیہ شری کارڈ ہولڈرس خاندانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا علاج ومعالجہ اب دو لاکھ کے بجائے پانچ لاکھ تک کیا جائے گا۔ جس کے لیے نئے کارڈ جلد جاری کیے جائیں گے۔

Aarogyasri Scheme in Telangana
Aarogyasri Scheme in Telangana

By

Published : Jul 19, 2023, 5:21 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ حکومت نے آروگیہ شری کارڈ رکھنے والے خاندانوں کو ایک خوشخبری سنائی ہے۔ اب تک آروگیہ شری کارڈ رکھنے والوں کو 2 لاکھ روپے تک علاج ومعالجہ کیا جاتا تھا۔ اب اس کی حد میں اضافہ کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت جلد ہی آروگیہ شری استفادہ کنندگان کو ڈیجیٹل کارڈ فراہم کرنے جا رہی ہے۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے بتایا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت کے مطابق آروگیہ شری خدمات کی حد کو 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کے پیش نظر نئے کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جوبلی ہلز میں آروگیاسری ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کے دفتر میں وزیر ہریش راؤ کی صدارت میں بورڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اہم فیصلے کیے گئے۔ جس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ جلد ہی آروگیہ شری ڈیجیٹل کارڈ بنائے جائیں گے اور مقامی عوامی نمائندوں کے ذریعہ اضلاع میں مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے لیے وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مستفیدین کے ای-کے وائی سی عمل کو تیزی سے مکمل کریں۔ یہ تجویز کیا گیا ہے کہ آروگیہ شری کیسوں کا میڈیکل آڈٹ NIMS کے ماہر ڈاکٹروں سے کروایا جائے۔ حکومت نے محسوس کیا ہے کہ آروگیہ شری کے مریضوں کو بائیو میٹرک سسٹم کے ساتھ کچھ دشواری کا سامنا ہے، اور اس تناظر میں، انہوں نے چہرے کی شناخت کے سافٹ ویئر کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details