اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ : ضمنی انتخاب کے لیے ٹی آرایس امیدوار کا اعلان - تلنگانہ میں ضمنی انتخاب

دوباک اسمبلی حلقے کے لیے حکمراں جماعت ٹی آرایس امیدوار کےطورپر ایس سجاتا کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضمنی انتخاب کے لیے ٹی آرایس امیدوار کا اعلان
ضمنی انتخاب کے لیے ٹی آرایس امیدوار کا اعلان

By

Published : Oct 6, 2020, 10:56 AM IST

ٹی آرایس پارٹی کےصدر اور وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ نے دوباک اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹی آر ایس امیدوار کے طور پر آنجہانی رکن اسمبلی سولیپیٹا راملنگا ریڈی کی بیوہ سولیپیٹا سجاتا کے نام کو حتمی شکل دے دی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ سولیپیٹا راملنگا ریڈی تلنگانہ تحریک میں سرگرم عمل تھے۔ انہوں نے پارٹی کے لئے لگن کے ساتھ کام کیا۔ راملنگاریڈی نے دوباک حلقہ کی ترقی کے لئے اپنی آخری سانس تک بہت محنت کی۔

مرحوم وزیراعلی کے سی آر کے قریبی سمجھتے جاتے تھے اور یہی وجہ ہے دوباک حلقے کے ضمنی اسمبلی انتخاب میں ٹی آرایس امیدوار کے طور پر ان کی اہلیہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ ایم سی انتخابات بیلٹ پیپر سےہوں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details