اردو

urdu

ETV Bharat / state

Restrictions on New Year Celebrations: حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں سال نو کی تقاریب پر تحدیدات کا اعلان

حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں In The Suburbs of Hyderabad منعقد ہونے والی سال نو تقاریب New Year's Events پرتحدیدات کا اعلان کردیا گیا ہے۔حیدرآباد کے نواحی علاقوں پر مشتمل رچہ کنڈہ اور سائبرآباد پولیس کمشنرز نے تحدیدات پر مشتمل احکامات جاری کردیے۔ تقاریب محدود تعداد کے علاوہ مخصوص شرائط پر منعقدکی جاسکتی ہیں جس کےلیےاجازت لازمی ہوگی۔

حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں سال نو کی تقاریب پر تحدیدات کا اعلان
حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں سال نو کی تقاریب پر تحدیدات کا اعلان

By

Published : Dec 30, 2021, 4:21 AM IST

آرگنائزرس کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ کوویڈ شرائط پر سختی سے عمل Strict Adherence to Covid terms کریں۔ داخلہ کے مقام پر جانچ اور تصدیق کرنا ہوگا۔ ایسے افراد ہی کو داخلہ دیا جائے جنہوں نے ویکسین کی دو خوراک Two Doses of The Vaccine حاصل کی ہوں۔

آؤٹ ڈور پر ڈی جے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خواتین کیلئے سیکوریٹی Security for Women کے خصوصی انتظامات کئے جانے چاہیے۔ احکامات کے مطابق اجازت لینا آرگنائزرس کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنے ایونٹ میں ڈرگس کے استعمال اور دیگر نشیلی ادویات کے استعمال پر روک لگائیں۔

ماسک اور سنیٹائزر کا لازمی استعمال ہونا چاہیئے۔ بغیر ماسک پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ ہوگا۔ تقریب کے اوقات 31 ڈسمبر رات 12 بجے تا ایک بجے تک رہیں گے۔ دو دن قبل کمشنر آف پولیس سے درخواست داخل کریں۔ اجازت کوویڈ۔ 19 کے رہنما خطوط اور جی او نمبر 327 کے مطابق ہی دی جائے گی۔

آرگنائزرس اور اسٹاف کیلئے 48 گھنٹے قبل کی کوویڈ۔ 19 رپورٹ پیش کرنا ہوگا۔ پروگرام کو وقت پر شروع کرنے کے علاوہ وقت پر ختم کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ تقریب میں سربراہ کی جانے والی غذا کا بھی تغذیہ بخش ہونا لاـزمی رہے گا اور اس کی تصدیق کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ جشن میں غیر اخلاقی حرکتوں اور غیر مہذب لباس کی اجازت نہیں رہے گی۔

محدود تعداد میں داخلہ کو لازمی کرتے ہوئے سماجی دوری کو برقرار رکھنا ہوگا۔ پولیس نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کیلئے آرگنائزرس ہی ذمہ دار ہوں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details