حیدرآباد:تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اند ریڈی نے شہر حیدر آباد کے بنجارہ ہلز علاقہ میں واقع ڈی اے وی نامی ایک اسکول میں ایک چار سالہ طالبہ کے ساتھ پیش آئے مبینہ جنسی زیادتی کے سلسلے میں اسکول کی منظوری کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم نے حیدرآباد کے ڈی ای او کو اس سلسلے میں ہدایت بھی جاری کی ہے۔ انہوں نے مذکورہ اسکول میں زیر تعلیم طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی سال کو برباد ہونے سے بچانے کے لئے کسی دوسرے اسکول میں داخلہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پورے معاملہ میں طلبا و طالبات کے سرپرستوں کے شکو ک و شبہات کو دور کرنا یہ ڈی ای او کی ذمہ داری ہے۔ DAV school recognition to be cancelled
Banjara Hills Sexual Assault Case ڈی اے وی اسکول کی منظوری کو منسوخ کرنے کا اعلان - بنجارہ ہلز میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی
وزیر تعلیم سبیتا اندر ریڈی نے حیدرآباد کے ڈی اے وی اسکول میں زیر تعلیم طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی سال کو برباد ہونے سے بچانے کے لیے کسی دوسرے اسکول میں داخلہ لیں۔ DAV school recognition to be cancelled
سبیتا اندر ریڈی
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کے سد باب کے لئے بر وقت اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات تجویز کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ رپورٹ کی بنیاد پر طلباء کی حفاظت کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:Minor Rape Case ٹیچر کو 20 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
Last Updated : Oct 22, 2022, 2:17 PM IST