اردو

urdu

By

Published : Sep 12, 2020, 11:54 AM IST

ETV Bharat / state

’کویکسن‘ کا جانوروں پر کامیاب تجربہ

بھارت بائیوٹیک کی کورونا وائرس ویکسن ’کویکسن‘ کا جانوروں پر کیا گیا ٹرائیل کامیاب رہا، کمپنی نے آج اس بات کا اعلان کیا ہے۔

Animal Trials of Covaxin Successful, Announces Bharat Biotech
’کویکسن‘ کا جانوروں پر کامیاب تجربہ

بھارت بائیوٹیک نے اعلان کیا کہ ’کویکسن‘ کا بندروں پر کیا گیا تجربہ کامیاب رہا۔ کمپنی کے مطابق بندروں کو ’کوویکسن‘ کا ٹیکہ لگانے کے بعد ان کے جسم میں امیونوجنکٹی ظاہر ہوئی ہے جس سے وائرل چیلنج ماڈل میں حفاظتی افادیت کا مظاہرہ ہوتا ہے‘۔

بھارتی فرم آئی سی ایم آر کے ساتھ ملکر کوویڈ ویکسن کی تیاری کا عمل جاری ہے جبکہ بائیوٹیک نے فخریہ اعلان کیا ہے کہ ویکسن کے جانوروں پر کئے گئے مطالعہ کے اعداد و شمار سے ویکسن کی مدافعتی صلاحیت ثابت ہوتی ہے۔

حیدرآباد کی بھارت بائیوٹیک کو جاریہ ماہ ’کویکسن‘ کے دوسرے مرحلے کے تجربہ کی منظوری دی گئی۔ دوسرے مرحلے کے تجربہ کی اجازت ڈرگ ایڈمنسٹریشن آف انڈیا نے دی ہے۔ قبل ازیں کلینیکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا جبکہ ٹرائلز کے دوسرے مرحلہ کا ملک بھر میں 7 ستمبر سے آغاز کیا گیا۔

انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل آف انڈیا (آئی سی ایم آر) کی جانب سے منتخب کردہ ملک کے 12 مراکز پر اس ویکسن کا انسانوں پر تجربہ کیا جارہا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ دوسرے مرحلہ کی کامیابی کے بعد بہت جلد تیسرے مرحلہ کا آغاز کیا جائے گا اور جاریہ سال کے اواخر تک ویکسن کو مارکٹ میں متعارف کئے جانے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details