اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھراپردیش: ہونے والی دلہن کی ڈینگو سے موت - آندھراپردیش: ہونے والی دلہن کی ڈینگو سے موت

آندھراپردیش کے ضلع چتور میں ایسا سانحہ پیش آیا جس کے سبب اس کے اہلخانہ صدمے سے نڈھال ہیں ۔

دلہن کی ڈینگو سے موت

By

Published : Nov 2, 2019, 1:00 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:52 PM IST

ضلع چتور کے پالاسمدرم منڈل کے نرسمہاپورم پنچایت کی حدود میں واقع ٹی وی این آرپورم کے رہنے والے کرشنم راجو کی 18 سالہ دوسری بیٹی چندرکلا عرف کاویا کی شادی ہونے والی تھی جس کے لیے انتظامات کئے جارہے تھے تاہم اسی دوران کاویا کو ڈینگو ہوگیا۔

کاویا کو فوری طورپر تمل ناڈو کے شولنگھور سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں سے اس کی حالت خراب ہونے پر ویلور کے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

شادی کے لیے کاویا کے رشتہ دار اور دیہاتی جمع ہوگئے جنہوں نے اسپتال سے کاویا کو شادی کے لیے لے جانے کی ڈاکٹرس سے درخواست کی تاہم کاویا کی حالت خراب ہونے پر ڈاکٹرس نے اس کی اجازت نہیں دی جس پر یہ شادی روک دی گئی۔

اسی دوران اسپتال میں کاویا کی حالت بگڑگئی اور اس کی موت ہوگئی جس کے بعد اس کے خاندان کے ساتھ ساتھ اس کے ہونے والے سسرالی رشتہ داروں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 7:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details