آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے سپریم جوڈیشل افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر کی گئی قابل اعتراض پوسٹ کے معاملے میں حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان این سریش اور سابق رکن اسمبلی کرشنا موہن سمیت 49 افراد کو نوٹس جاری کیا ہے۔
این سریش باپٹلہ سیٹ سے رکن پارلیمان ہیں جبکہ کرشن موہن چیرالہ سیٹ سے وائی ایس آر کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، ہائی کورٹ نے ان لوگوں کے تبصروں کو سنجیدگی سے لیا تبصرے کو توہین آمیز بتایا ہے۔
دراصل آندھرا پردیش کے ایک وکیل نے ہائی کورٹ کو خط لکھ کر کہا کہ 'کچھ رہنماؤں کے تبصرے اور سوشل میڈیا پوسٹس قابل اعتراض ہیں، خط میں کہا گیا کہ ججز پر قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا ہے، اس خط کا جائزہ لیتے ہوئے ہائی کورٹ نے ان تمام افراد کو نوٹس جاری کیا۔