اردو

urdu

By

Published : Mar 30, 2022, 1:54 PM IST

ETV Bharat / state

AP Govt. Hikes Power Tariff: آندھرا پردیش حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا

آندھراپردیش حکومت نے برقی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ کچھ روز قبل تلنگانہ حکومت نے بھی برقی شرحوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مزید بوجھ عائد کیا تھا۔ Andhra Pradesh government hikes power tariff

آندھرا پردیش حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا
آندھرا پردیش حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا

آندھرا پردیش حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ 30 یونٹس تک فی یونٹ 45 پیسے اور 31 سے 75 یونٹ تک 91 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 76 سے 125 یونٹس تک فی یونٹ 1.40 پیسے اضافہ کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ 126 سے 225 یونٹس تک 6روپے ، 226 سے 400 یونٹس تک فی یونٹ8روپئے 75پیسے، 400 یونٹ سے زائد والوں کے لیے فی یونٹ 8روپئے 75پیسے، 400یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں کے لئے ہر یونٹ کے لئے 9روپئے 75پیسے کا اضافہ کیاگیا ہے۔ Andhra Pradesh government hikes power tariff

بجلی ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین جسٹس ناگارجنا نے تروپتی سینیٹ ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس خصوص میں گھریلو صارفین سے تعاون کی درخواست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اضافہ سے حکومت کو 14 لاکھ کروڑ روپے حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ تلنگانہ میں ٹی آرا یس حکومت نے بھی کچھ روز قبل برقی شرحوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مزید بوجھ عائد کیا تھا۔ یہاں برقی شرحوں میں فی یونٹ پچاس پیسے گھریلو صارفین کیلئے اور فی یونٹ ایک روپیہ تجارتی صارفین کیلئے اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details