آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں مارکاپورم آرٹی سی بس ڈپو میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ بھیانک آگ بس ڈپو میں ٹھہرائی گئی بس میں اچانک لگی جس کے نتیجہ میں یہ بس جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔
ڈپو کے عہدیدار اس واقعہ کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس واقعہ کے وقت بس میں مسافرین نہیں تھے جس کے نتیجہ میں ایک بڑا واقعہ ٹل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔