اردو

urdu

ETV Bharat / state

امراپالی، وزیراعظم دفتر کی ڈپٹی سیکریٹری مقرر - وزیراعظم کے دفتر میں ڈپٹی سیکریٹری

تلنگانہ میں جوائنٹ کلکٹر ،کلکٹر کی خدمات انجام دینی والی خاتون آئی اے ایس افسر امراپالی کو ڈپٹی سیکریٹری برائے وزیراعظم دفتر مقرر کیا گیا ہے۔

امراپالی، وزیراعظم دفتر کی ڈپٹی سیکریٹری مقرر
امراپالی، وزیراعظم دفتر کی ڈپٹی سیکریٹری مقرر

By

Published : Sep 13, 2020, 4:27 PM IST

خاتون آئی اے ایس عہدیدار امراپالی جنہوں نے تلنگانہ میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، کو وزیراعظم کے دفتر میں ڈپٹی سکریٹری مقررکیاگیا ہے۔

امراپالی کا تعلق اے پی کے 2010بیچ سے ہے، وہ 27اکتوبر2023تک وزیراعظم کے دفتر میں خدمات انجام دیں گی۔ذرائع نے یہ بات بتائی۔

وشاکھاپٹنم کی رہنے والی امراپالی نے تلنگانہ کے وقارآباد کے سب کلکٹر،رنگاریڈی ضلع کی جوائنٹ کلکٹر،ورنگل اربن ضلع کی کلکٹراور مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی کی پرائیویٹ سکریٹری مقررکئے جانے سے پہلے تلنگانہ انتخابات میں جوائنٹ سی ای او کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم سی 'مانو' کے ڈائریکٹر کو یونیسکو کی رکنیت

ABOUT THE AUTHOR

...view details