تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے آج ایک اہم اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایمزون ویب سروسز(اے ڈبلیو ایس) انڈسٹری ریاست میں بڑی رقم کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔اور یہ ریاست میں کی جانے والی سب سے بڑی ایف ڈی آئی ہوگی۔

کے ٹی آر نے کہا، اے ڈبلیو ایس ریاست میں 20.761کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کرے گا۔اور ڈیٹا سنٹرز تلنگانہ کے اہم مقامات پر کھولے جائیں گے۔
اے ڈبلیو ایس حیدرآباد سے کمپنی کی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا۔ اور کمپنی کے کام 2022سے شروع ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں شادی مبارک اسکیم سے لڑکی محروم کیوں؟