اردو

urdu

ETV Bharat / state

رائیڈو، حیدرآباد کے کپتان بن گئے

تجربہ کار مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹي رائیڈو کو ان کے ریٹائرمنٹ سے واپسی کے بعد گھریلو حیدرآباد کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے اور وہ اس مہینے شروع ہونے والی وجے ہزارے ٹرافی میں ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

رائیڈو، حیدرآباد کے کپتان بن گئے

By

Published : Sep 14, 2019, 10:55 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:32 PM IST

33 سالہ بلے باز رائیڈو نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ہندستانی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ لیکن دو ہفتے پہلے انہوں نے اس پر یو ٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب اپنی گھریلو ٹیم حیدرآباد کے لیے کھیلیں گے ۔

نومبر 2018 میں رائیڈو نے قومی ٹیم میں محدود اوور فارمیٹ پر توجہ دینے کے ارادے سے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ اگرچہ انجری کی وجہ سے وہ ہندستانی ٹیم کے لئے محدود اوور فارمیٹ میں متاثر نہیں کر سکے تھے۔

گھریلو سیزن کے آغاز سے دو ہفتے پہلے ہی رائیڈو نے گھریلو سیزن میں واپسی کا اعلان کیا تھا اور حیدرآباد ٹیم کے سلیکٹر نول ڈیوڈ نے ان کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی کمان سونپی ہے۔

ڈیوڈ نے کہا کہ رائیڈو اب اگلے پانچ سال اور کھیل سکتے ہیں اور وہ ٹیم میں ان کا استقبال کرتے ہیں۔ رائیڈو نے واپسی پر کہا کہ ان کی توجہ اب ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو مینٹر کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب وقت ہے کہ ٹیم میں اچھا ماحول ہو اور وہ بغیر دباؤ کے کھیلیں۔ بہترین ٹیم منتخب ہونا چاہیے۔ کھلاڑیوں کو اپنی جگہ بنانے کیلئے محنت کرنی پڑے گی۔

رائیڈو نے بطور کپتان ٹیم میں اکشت ریڈی کی جگہ لی ہے جبکہ آئندہ 50 اوور ٹورنامنٹ میں بی سندیپ ان کے ساتھ نائب کپتان کے کردار میں ہوں گے۔ حیدرآباد کی ٹیم میں روهت رائیڈو اور فاسٹ بولر محمد سراج بھی شامل ہیں۔

ٹیم اس طرح ہے:
امباٹي رائیڈو (کپتان)، بی سندیپ (نائب کپتان)، پی اکشت ریڈی، تنمے اگروال، ٹھاکر تلک ورما، روہت رائیڈو، سی وی ملند، مہدی حسن، ساکیت سائی رام، محمد سراج، مكل جیسوال، جے ملك ا رجن ( وکٹ کیپر)، كارتكئي کاک، ٹی روی تیجا، اجے دیو گوڑ۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 3:32 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details