ریاستی الیکشن کمشنر ناگی ریڈی نے اس ضمن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام چیزوں کے بارے میں تفصیل سے واقف کرایا۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں پہلی مرتبہ ٹینڈر ووٹنگ کا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کسی ووٹر کے ووٹ کا اس کی غیر موجودگی میں غلط استعمال کیا جائے تو محروم ووٹر کو بیلیٹ ووٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ریاست میں 120 مونسپلٹیز اور 10 میونسپل کارپوریشنز کے لیے ووٹنگ عمل میں آئے گی۔ صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوگا اور شام پانچ بجے تک ووٹنگ کا عمل ختم ہوگا۔