حیدرآباد:اے آئی ایم آئی ایم کےرکن اسمبلی اکبر الدین اویسینے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی پر شدید تنقید کی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کو بی جے پی سے جوڑکر بی جے پی کی بی ٹیم کہنے پر راہل گاندھی کے بیان کے بارے میں اکبر الدین اویسی نے کہا کہ 'مجھے مت چھیڑو، آپ ہمارے سامنے نہیں ٹھہر پاؤ گے'۔ انہوں نے کہا کہ مجلس پر الزام لگانے والوں تمہارے آقا نے ایک بھی عمارت نہیں بنوائی، کیا کسی گاندھی نے بنوائی؟ یا کسی مودی نے بنوائی؟ اتنی بڑی عمارت تو صرف اویسی نے بنوائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
چندرائن گٹہ میں ایک پروگرام میں اے آئی ایم آئی ایم رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے سونیا گاندھی اور کانگریس پارٹی کے بارے میں کہا کہ مجلس پر الزام لگانے والوں، آپ کے آقاؤں نے کیا کیا ہے۔ کون سے فلاحی کام کیے۔ یا کونسی عمارتیں بنوائی ہیں۔ اکبر اویسی نے مزید کہا کہ وہ بول رہے ہیں کہ اویسی کہاں سے آئے ہو۔ کانگریس کے غلامو، میں تم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ تمہاری ماں کہاں سے آئی؟
انہوں نے کہا کہ مجھے پریشان مت کرو۔ تم ہمارے سامنے نہیں ٹھہر سکو گے۔ ان کے پاس اپنا کچھ نہیں ہے۔ ان کے پاس صرف اطالوی اور رومی ہیں۔ یہ لوگ باہر سے ہی کچھ لاسکتے ہیں۔ وہ باہر والوں کے محتاج ہیں۔ جب کہ ہم اللہ کے محتاج ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مجلس کے سربراہ اسد الدین اویسی نے راہل گاندھی کو کھلا چیلنج دیا تھا کہ وہ حیدرآباد سے الیکشن لڑکر اور جیت کر دکھائیں۔ اویسی نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کو وایاناڈ سے نہیں بلکہ حیدرآباد سے الیکشن لڑنا چاہیے۔