ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے نظام کلب میں مشہور و معروف اداکار حامد خان عرف اجیت کی زندگی پر 'اجیت دی لائن' کتاب کا اجراء پرنسپل سکریٹری آف آئی ٹی جئیش رنجن کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ A book based on Hamid Khan
کتاب کے مصنف اقبال رضوی نے 15 سال میں اس کتاب کو تیار کیا ہے۔ یہ کتاب مشہور و معروف اداکار حامد خان عرف اجیت کی زندگی پر مبنی ہے۔ حامد خان عرف اجیت سنہ 1922ء میں شہر حیدرآباد کے علاقے گولکنڈہ میں پیدا ہوئے تھے۔ Ajit the Lion Book Writer name
اجیت کی ابتدائی تعلیم گولکنڈہ کے سرکاری اسکول میں ہوئی اور اس بعد انہوں نے ضلع ورنگل میں تعلیم حاصل کی۔ اجیت نے سنہ 1946 میں اپنی پہلی فلم شاہ مصر میں مرکزی رول ادا کیا۔ اجیت نے 200 فلموں میں کام کیا۔ Hamid khan Ajit's education
اجیت نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی جس میں یادوں کی برات، زنجیر، کالی چرن، مغل اعظم، نیا دور اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے 70برس کی عمر تک فلموں میں کام کیا۔