اردو

urdu

وجئے واڑہ: ایئر انڈیا طیارہ کھمبے سے ٹکرا گیا

By

Published : Feb 20, 2021, 8:06 PM IST

وجئے واڑہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کا ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جبکہ حادثہ میں تمام مسافرین محفوظ رہے۔

air India plane missed  an accident at gannavaram airport
وجئے واڑہ: ایئر انڈیا طیارہ کھمبے سے ٹکرا گیا

اطلاعات کے مطابق آج ایئر انڈیا کا طیارہ وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترتے وقت ایک کھمبے سے ٹکرا گیا۔

وجئے واڑہ: ایئر انڈیا طیارہ کھمبے سے ٹکرا گیا

دوحہ سے آنے والے ایئر انڈیا طیارہ وجئے واڑہ ایئرپورٹ پر اترتے وقت قابو سے باہر ہوگیا اور ایک کھمبے سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے طیارہ کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جی مدھوسدن نے بتایا کہ 'پرواز میں سوار تمام 64 مسافرین اور عملہ کے ارکان حادثہ میں محفوظ رہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details