مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کے سالار ملت ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہزاروں ضرورتمندوں خاندانوں میں روزانہ راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔
شہر حیدرآباد میں غریب عوام میں راشن کی تقسیم جاری - مجلس اتحاد المسلمین
لاک ڈاون کے اعلان کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے حیدرآباد کے پسماندہ علاقوں میں راشن کٹ تقسیم کیا جارہا ہے۔
image
گزشتہ روز حلقہ کارواں قلعہ گولکنڈہ میں مجلس کی جانب سے 600 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پر رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے اپنا ہاتھوں سے غریب عوام میں راشن کٹس تقسیم کیے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی نے کوثر محی الدین نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین ہر محلہ میں راشن اور افطار کٹس تقسیم کر رہی ہے۔ اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا تاکہ لاک ڈاؤن میں کسی کو تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔