حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی نے منگل کے روز ایک پولیس انسپکٹر کو کھلم کھلا دھمکی دی ہے جو اکبر الدین اویسی سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کو کہہ رہا تھا۔ اکبرالدین اویسی نے پولیس اہلکار کو اس وقت دھمکی دی جب پولیس انسپکٹر نے اکبر الدین اویسی کو وقت زیادہ ہونے پر تقریر روکنے کو کہا۔ کیونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت مقررہ وقت سے تجاوز کرنا خلاف ورزی میں شامل ہوتا ہے۔
حیدرآباد کے للیتا باغ میں مجلس کے رہنما اکبر الدین اویسی ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس اہلکار نے انہیں رک جانے کو کہا۔ جس پر اکبر الدین اویسی نے پولیس اہلکار سے کہا کہ وہ یہاں سے چلے جائے۔ اکبر الدین اویسی نے مزید کہا کہ "کیا آپ کو لگتا ہے کہ چھریوں اور گولیوں کا سامنا کرنے کے بعد میں کمزور ہو گیا ہوں، ابھی بھی مجھ میں بہت ہمت ہے، پانچ منٹ باقی ہیں اور میں پانچ منٹ تک خطاب کروں گا، مجھ کو کوئی نہیں روک سکتا، اگر میں اشارہ کردوں تو آپ کو دوڑنا پڑے گا''۔ اکبر نے مزید کہا کہ ''میں یہ کہہ رہا ہوں کہ سیاسی پارٹیاں ہمیں کمزور کرنے کے لیے اس طرح آتے ہیں''۔
مزید پڑھیں: ریونت ریڈی پر اکبر اویسی کا جوابی حملہ، مجھے مت چھیڑو، آپ ہمارے سامنے نہیں ٹھہر پاؤ گے