اردو

urdu

ETV Bharat / state

'انتخابات کےبعد سیلاب متاثرین کی امداد بحال ہوگی'

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اب تک 656 کروڑ روپئے سیلاب ریلیف کےلیے جاری کئے ہیں اور حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کےلیے مزید 300 کروڑ روپئے جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

'انتخابات کےبعد سیلاب متاثرین کی امداد بحال ہوگی'
'انتخابات کےبعد سیلاب متاثرین کی امداد بحال ہوگی'

By

Published : Nov 24, 2020, 7:06 AM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو نے حیدرآباد میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 10 ہزار روپئے کی امداد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے بعد حیدرآباد اور اطراف کی بلدیات کی عوام کو یہ امداد فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اب تک 656 کروڑ روپئے سیلاب کی ریلیف کیلے جاری کئے ہیں اور حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مزید 300 کروڑ روپئے جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پارٹی منشور کی اجرائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی کے سی آر نے کہا کہ شہریوں کو حالیہ بارش اور سیلاب میں جو مشکلات پیش آئی ہیں ان سے وہ بہت پریشان ہوئے ہیں۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ وزراء اور منتخب نمائندوں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے معلومات حاصل کی ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ سیلاب کے بعد جب بتکماں تہوار کیلئے صرف دو دن باقی تھے، انہوں نےپہل کرتے ہوئے عہدیداروں کو 10 ہزار روپئے معاشی راحت فراہم کرنے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ یہ رقم متاثرین کی امداد کیلئے تھی۔ تاہم بی جے پی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے یہ امداد روک دی۔حکومت جی ایچ ایم سی انتخابات کے فوری بعد امداد کی اجرائی بحال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی تشہیر کے دوران شہریوں کا جذباتی رد عمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details