ریاست تلنگا نہ میں جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ارکین عاملہ و مدعوئین خصوصی کا اجلاس آج صبح دفتر ریا ستی جمعیتہ علماء مسجد زم زم باغ عنبر پیٹ حیدرآباد میں قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔
حافظ پیر شبیر احمد نے کہاکہ دو جنوری کو دہلی میں منعقدہ جمعیتہ علماء ہند کی قومی ورکنگ کمیٹی میں ملک میں قوم و ملت کو درپیش اہم مسائل بشمول سی اے اے این آر سی اور این پی آر پر غور و خوص کیا گیا۔
ورکنگ کمیٹی کا اجلاس مولانا قاری عثمان منصور پوری صدر جمعیتہ علماء ہند کی صدارت میں ہوا۔ مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیتہ ہند نگران اجلاس تھے، اس اجلاس میں اہم امور پر کئی فیصلے لیے گئے۔
حا فظ پیر شبیر احمد نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی اجلاس منعقد کیے جائیں۔ انہوں بتایا کہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتہ میں حیدرآباد میں ریاستی سطح کا احتجاجی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
اسی سلسلے میں ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام 31 جنوری کو تلنگانہ کے ضلع نرمل میں اور آٹھ فروری کو شہر حیدرآباد میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جمعیتہ علماء ہند کے مرکزی رہنما خصوصاً مولانا سیدمحمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ہند اور مختلف مسالک کے علماء اور تمام مذاہب کے رہنماؤں کے علاوہ سماجی اور ہم خیال سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ ایک عشرہ تلنگانہ میں اور آندھرا پردیش میں ملک بچاؤ دستور بچاؤ کے عنوان سے منعقد کیاجائے گا۔
عوام میں شعور بیدارکیا جائے گا۔ این پی آر، شہریت ترمیمی قانون اور این سی آر کی تفصیلات کو پروجیکٹر کے ذریعہ بتایا جائے گا۔
واضخح رہے کہ نو جنوری سے 22 جنوری تک تلنگانہ کے اضلاع، محبوب نگر، نالگنڈہ، سوریا پیٹھ،کھمم، ورنگل، کریم نگر، جگتیال، نظام آباد، عادل آباد، میدک، رنگاریڈی، وقار آباد،حیدرآباد، میں جلسے ہوں گے جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد عرفان قاسمی مبلغ دارالعوام دیوبند اور ریاست کے ممتاز علماء کرام کے علاوہ مقامی علماء کرام کے خطابات کریں گے۔
اسی طرح 20 جنوری سے 29 جنوری تک آندھرا اور رائلسیماء کے اضلاع کتہ گوڈم، وجے واڑہ، گنٹور، اونگول، نیلور، چتور، کڑپہ، انت پور، کرنول، ناگر کرنول میں ملک بچاؤ، اور دستور بچاؤ کے عنوان سے جلسے منعقدہو ں گے، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد یامین صاحب قاسمی مبلغ دارالعوام دیوبند کے علاوہ ریاست کے ممتاز علماء کرام اور مقامی علماء کرام کے خطابات فرمائیں گے۔