حیدرآباد:تلنگانہ کے ریاستی وزیرکے ٹی آر نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی پر بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور میں صرف مہنگائی کا بول بالا ہوا ہے۔ کسی عوام کا بول بالا نہیں ہوا ہے۔ کے ٹی آر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور کے اچھے دن آگئے ایل پی جی کی قیمت گیارہ سو سے زیادہ ہوگئی۔ مہنگائی ملک کی عوام کو بی جے پی کا تحفہ ہے۔ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی، کے تارک راما راؤ نے بی جے پی پر مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دور اقتدار میں عام آدمی کا جینا محال ہوتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: