اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

بھارتیہ جنتا پارٹی نے مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے کی جانب سے 'لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی' کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مجلسی ایم ایل اے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ
مجلسی ایمجلسی ایم ایل اے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہم ایل اے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

By

Published : May 16, 2020, 1:38 PM IST

حیدرآباد میں کل ہند مجلس اتحاد المسلیمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے حلقے ملک پیٹ کے ایم ایل اے احمد بالالہ کو گوشہ محل کے بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

احمد بالالہ سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حلقہ گوشہ محل کے بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے اے آئی ایم ایم کے رکن پارلیمنٹ اور صدر مجلس اسد الدین اویسی پر بھی نشانہ سادھا ہے۔

انہوں نے لاک ڈاؤن اصولوں کی 'خلاف ورزی' کرنے پر بلالہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اصل میں واقع کیا ہے؟

حیدرآباد میں کل ہند مجلس اتحاد المسلیمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے حلقے ملک پیٹ کے ایم ایل اے احمد بالالہ سے متلعق ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ جس میں وہ پولیس کو فلائی اوور پل پر بیریکیڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں بیریکیڈ کے ایک طرف پولیس اہلکار اپنی خدمات پر ماموں ہیں، تو دوسری طرف ملک پیٹ کے مجلسی ایم ایل اے احمد بالالہ اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد اپنی سواریوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

  • احمد بالالہ نے اجازت لے لی تھی:

دبیر پورہ پولیس کے مطابق دبیر پورہ پل پر بیریکیڈ ہٹانے سے قبل ملک پیٹ کے ایم ایل اے احمد بالالہ نے میرچوک اے سی پی سے اجازت لی ہے۔

حیدرآباد کے حلقہ گوشہ محل کے بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے یہ بھی الزام لگایا کہ 'اے آئی ایم آئی ایم ایل اے اور ان کی پارٹی کے دیگر افراد حیدرآباد کے پرانے شہر میں لاک ڈاؤن قوانین پر عمل نہیں کررہے ہیں'۔

راجہ سنگھ نے کہا ہے کہ 'آج پورا ایک طرف ملک کورونا سے لڑ رہا ہے۔ تو دوسری طرف احمد بالالہ اور اے آئی ایم آئی ایم کے دیگر رہنما لاک ڈاؤن قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ وہ کسی کی نہیں سنتے اور دھمکی دے رہے ہیں'۔

  • تلنگانہ کے وزیر اعلی سے اپیل:

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ لوگ آپ کے اعمال کو دیکھ رہے ہیں۔ وہ بھی اس طرح کی حرکتیں کرسکتے ہیں۔ میں تلنگانہ کے وزیر اعلی سے کہنا چاہتا ہوں کہ جو بھی ایم ایل اے یا کارپوریٹر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتا ہے اس شخص کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details