اردو

urdu

ETV Bharat / state

8 ماہ بعد ضعیف خاتون ووٹ ڈالنے گھر سے نکلیں، کے ٹی آر نے کیا اظہار تشکر

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے انتخابات کے سلسلہ میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے والی ایک 80 سالہ ضعیف خاتون سے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اظہار تشکر کیا۔

After 8 months, the weak woman left the house to vote, KTR expressed gratitude
8 ماہ بعد ضعیف خاتون ووٹ ڈالنے گھر سے نکلیں، کے ٹی آر نے کیا اظہار تشکر

By

Published : Dec 1, 2020, 2:57 PM IST

پدماشری نامی خاتون نے اس بات سے وزیر تارک راماراو کو ٹوئیٹر کے ذریعہ واقف کروایا۔انہوں نے وزیر کوٹیگ کئے گئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ان کی دادی جن کی عمر 80 برس ہے 22 مارچ 2020کے بعد پہلی مرتبہ گھر سے ٹی آرایس کوووٹ دینے کے لئے نکلی۔وزیر نے ان کے اس ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے ضعیف خاتون سے اظہار تشکر کیا اور پدماشری سے کہاکہ ان کی دادی ان تمام کے لئے ایک جذبہ ہیں جو صرف شکایت کرتے ہیں تاہم باہر نکل کر ووٹ نہیں ڈالتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details