اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra اداکارہ پوجا بھٹ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں

اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔ پوجا بھٹ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے اس یاترا میں حصہ لیا۔ Pooja Bhatt joins Bharat Jodo Yatra

اداکارہ پوجا بھٹ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں
اداکارہ پوجا بھٹ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں

By

Published : Nov 2, 2022, 12:11 PM IST

Updated : Jan 16, 2023, 4:45 PM IST

حیدرآباد: فلم اداکارہ پوجا بھٹ، راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں اور ان کے ساتھ کچھ فاصلہ طئے کیا۔ پوجا بھٹ، بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے اس یاترا میں حصہ لیا اور راہل گاندھی کے ساتھ کچھ فاصلہ طئے کیا۔ اس فاصلہ کے دوران انہوں نے راہل گاندھی سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ Pooja Bhatt joins Bharat Jodo Yatra

عوام نے اداکارہ کا استقبال کیا۔ اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر پوجا بھٹ، سوشیل میڈیا پر مختلف مسائل پر کھل کر اظہار خیال کرتی ہیں۔ انہوں نے 1989 میں بنی فلم ڈیڈی سے اپنی اداکاری کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے کئی فلموں جیسے زخم، دل ہے کہ مانتا نہیں، سراور دیگر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور بعد ازں انہوں نے پروڈکشن اور ہدایت کاری کے میدان میں قدم جمایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں 8ویں دن میں داخل

واضح رہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں آج 8ویں دن میں داخل ہوگئی ہے جس پر کافی بہتر عوامی ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ راہل گاندھی عوام اور مختلف طبقات سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں۔ہجوم کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا جا رہا ہے۔کئی مقامات پر کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کی اہم شخصیات تاجر برادری ان سے ملاقات کرتے ہوئے کچھ دور فاصلہ تک اس یاترا کا حصہ بن رہی ہیں۔ Bharat Jodo Yatra in Hyderabad

یو این آئی

Last Updated : Jan 16, 2023, 4:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details