اردو

urdu

ETV Bharat / state

Accused Commits Suicide at Police Station: ملزم نے پولیس اسٹیشن میں خودکشی کرلی - آندھراپردیش کے پولیس اسٹیشن میں ملزم نے خودکشی کرلی

آندھراپردیش کے سریکاکلم میں ایک ملزم نے پولیس اسٹیشن میں خودکشی کرلی۔ گھر والوں کی جانب سے اس کی ضمانت کےلیے تاخیر کرنے کے بعد مایوس ہوکر رام بابو نے خودکشی کرلی۔ Accused commits suicide at police station in AP

ملزم نے پولیس اسٹیشن میں خودکشی کرلی
ملزم نے پولیس اسٹیشن میں خودکشی کرلی

By

Published : Feb 12, 2022, 2:13 PM IST

آندھراپردیش میں ایک ملزم نے پولیس اسٹیشن میں خودکشی کرلی۔ 24 سالہ رام بابو عرف سریش ساکن گاجولاریگا کو7 فروری کو سریکاکلم کے نیلی مرلہ میں دیہی روزگاراسکیم کے دفترمیں بیٹریوں کی چوری کے معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کرکے حراست میں لیا تھا اور اسے حاضرعدالت کیا جانا تھا۔ Accused commits suicide at police station

یہ بھی پڑھیں:

Bridegroom Killed in Road Accident: سڑک حادثے میں دولہا ہلاک

اس کے گھر والے ضمانت کی کاروائی کیلئے آگے نہیں آئے جس کی وجہہ سے وہ کافی مایوس تھا اورآدھی رات کو اس نے اس وقت ریکارڈ روم میں رسی کی مدد سے فین سے پھانسی لے لی جب پولیس کانسٹبل ضرورت سے فارغ ہونے کیلئے گیا ہوا تھا۔ ضلع کلکٹرنے ملزم کی پولیس اسٹیشن میں موت کی مجسٹریل انکوائیری کی ہدایت دے دی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details