اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد، دکن میں یوم عاشورہ کی جھلکیاں - برادران وطن بھی کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں دس محرم کے موقع پر مختلف انداز سے یوم عاشورہ منایا جاتا ہے۔

حیدرآباد، دکن میں یوم عاشورہ کی جھلکیاں

By

Published : Sep 10, 2019, 11:13 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:23 AM IST

بھارت کے تاریخی جنوبی شہر حیدرآباد میں محرم الحرام کے موقع پر نہایت ہی عقیدت و احترام سے یوم عاشورہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

حیدرآباد میں بلا لحاظ مذہب و ملت عقیدت مند اپنے اپنے طریقے سے یوم عاشورہ کا اہتمام کرتے ہیں۔

یوم عاشورہ کے موقع پر شہر حیدرآباد میں سب سے اہم علؐم، بی بی کا علؐم کہلاتا ہے، جو دختر رسول سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کے نام سے موسوم ہے۔

ویڈیو : حیدرآباد، دکن میں یوم عاشورہ کی جھلکیاں

یہ علم عاشور خانہ الاوۂ بی بی سے ہاتھی پر نکلتا ہے۔ تاریخی چارمینار اور دیگر کئی مقامات سے ہوتا ہوا چادر گھاٹ پر اس کا سفر ختم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : عبداللہ قطب شاہ کے دور کا تعمیر کردہ عاشور خانہ

اس علؐم میں نہ صرف مسلمان بلکہ برادران وطن بھی کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ ہندو بستیوں میں بھی علم ایستاد کئے جاتے ہیں اور عاشورہ کے روز تعزیے نکالے جاتے ہیں۔

اس دن پرانے شہر میں لنگر اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی جاتی ہیں۔

اہل تشیع اس روز ماتم کرتے ہیں اور اہل بیت کی شہادت کا غم مناتے ہوئے علم نکالتے ہیں جبکہ دیگر مسلمان اس دن روزہ رکھتے ہیں۔ اور اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کیوں کہ اس دن کے روزے کی بڑی اہمیت و فضیلت بیان کی گئی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details