اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: سوتن کے قتل کے بعد خاتون نے کی خودکشی - ای ٹی وی بھارت

ایک خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی اور بچوں کو قتل کرکے اس نے خودکشی کرلی۔

تلنگانہ: سوتن کے قتل کے بعد خاتون نے کی خودکشی
تلنگانہ: سوتن کے قتل کے بعد خاتون نے کی خودکشی

By

Published : Dec 11, 2020, 12:28 PM IST

ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی اور بچوں کا قتل کرکے خودکشی کرلی ہے۔

اس واقعہ کو انجام دینے والی پرسنا رانی نامی خاتون حیدرآباد کے جبلی ہلز کالونی میں رہائش پزیر تھیں۔

تلنگانہ: سوتن کے قتل کے بعد خاتون نے کی خودکشی

بتایا جا رہا ہے کہ اس خاتون نے انتقام کے مقصد سے شوہر کی دوسری بیوی کا قتل کیا اور اس نے خود کو بھی ہلاک کرلیا۔

خودکشی کرنے والی پرسنا رانی نے اپنے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا تھا۔

وہیں ہلاک ہونے والوں کی شناخت پرسنا رانی (45)، میگھنا (6) اور روچاری (4) کے نام سے ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details