اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ramadan Special Dish:رمضان المبارک میں حلیم روزہ داروں کی خاص پسند - رمضان البارک میں روزہ داہ خصوصی عبادات میں مشغول

ضلع کریم نگر یں بھی رمضان کی رونقیں نظر آرہیں، جہاں ایک طرف لوگ مساجد میں جمع ہوکر عبادات جیسے نماز،تلاوت،ذکرواذکار میں مشغول رہتے ہیں۔وہیں افطار کے بعد حلیم کی دکانوں پر بھی کھانے کے شوقین افراد کی کثیر تعداد دیکھی جارہی ہے۔ Special acts of Worship During Ramadan

حلیم
حلیم

By

Published : Apr 30, 2022, 1:53 PM IST

ماہِ صیام اب عالم اسلام سے رخصت ہورہا ہے، مقدس ماہ کی تکیمل میں اب گنتی کے دو یا تین باقی ہیں، مسلمان اس ماہ میں دن میں روزہ رکھتے ہیں اور راتوں میں تراویح کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسلمان اس ماہِ مقدس میں عبادت و ریاضت کرتے ہوئے اپنے پروردگار کی خوشنودی کے طلب گار ہوتے ہیں۔

حلیم

Special acts of Worship During Ramadan۔ ریاست تلنگانہ کہ ضلع کریم نگر میں بھی رمضان کی رونقیں نظر آرہی ہیں جہاں ایک طرف لوگ مساجد میں جمع ہوکر عبادات جیسے نماز، تلاوت، ذکر و اذکار میں مشغول رہتے ہیں۔

کریم نگر کا شمار ریاست کے سب سے زیادہ آبادی والے اضلاع میں ہوتا ہے، کھانے کے شوقین افراد حلیم کھانے کے لئے قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں، وہیں دکانداروں کا کہنا ہے گزشتہ دو سالوں سے عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب کاروبار پر اثر پڑا تھا، تاہم رواں برس ماہ ِمقدس میں ان کا کاروبار اچھا چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details