اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: فوجی نے انصاف کا مطالبہ کیا

فوجی جوان گووند ریڈی نے کہا کہ ان کے گھر کو نامعلوم افراد نے مسمار کر دیا۔

آندھراپردیش: فوجی نے انصاف کا مطالبہ کیا
آندھراپردیش: فوجی نے انصاف کا مطالبہ کیا

By

Published : Dec 6, 2020, 9:15 AM IST

آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی جوان گووند ریڈی نے شکایت کی ہے کہ وہ فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے ملک کی حفاظت کرتے ہیں مگر نرساراو پیٹ میں واقع اپنے گھر کی حفاظت نہیں کرسکے۔ فوجی نے کہا کہ نامعلوم افراد نے ان کا گھر مسمار کردیا۔

مذکورہ فوجی نے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا اور برہمی کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے 18 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حال ہی میں کچھ لوگوں نے بلدی محکمے کا حوالہ دے کر ان کا مکان مکمل طور پر مسمار کردیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ ان کے گھر کو کس بنیاد پر مسمار کیا گیا۔

اس معاملے میں انصاف کے حصول کے لئے انہوں نے جمعہ کے روز گنٹور ضلع کلکٹر کو ایک درخواست جمع کروائی تھی۔ گووند ریڈی نے شکایت کی کہ وہ ملک کو بچانے کے لئے فوج میں سخت محنت کر رہے ہیں اور نرساراو پیٹ میں اپنے گھر کی حفاظت نہیں ہوئی۔

نرساراوپیٹ میونسپل کمشنر رامچندر ریڈی نے اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی جوان گووند ریڈی کی خریدی ہوئی زمین سرکاری اراضی تھی۔ اس جگہ کو فروخت کرنے والے دلالوں نے مبینہ طور پر اس جگہ پر ایک مختلف سروے نمبر لگایا۔ اس کا اندراج کیا اور انھیں دھوکہ دیا۔ میونسپل حکام کا کہنا ہے کہ فوجی کے مکان کو بلدیہ نے مسمار نہیں کیا۔

اس دوران نرساراوپیٹ کی سب کلکٹر شریواس نوپور نے فوجی کے مکان کے انہدام پر ردعمل دیا۔ سب کلکٹر نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انھوں نے فوجی خاندان کو انصاف دلانے کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں:'کسان موافق قوانین کی ضرورت'

ABOUT THE AUTHOR

...view details